ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : نقلی گواہ اور دستاویزات عدالت کو گمراہ کرنے کا معاملہ - ملزمین کے خلاف عدالت میں ہی داخل کیا گیا کریمنل مقدمہ 

سولیا : نقلی گواہ اور دستاویزات عدالت کو گمراہ کرنے کا معاملہ - ملزمین کے خلاف عدالت میں ہی داخل کیا گیا کریمنل مقدمہ 

Thu, 28 Apr 2022 13:34:46    S.O. News Service

سولیا،28؍ اپریل (ایس او نیوز) ایک زمین کو ہڑپنے کے لئے نقلی گواہ اور جعلی دستاویزات پیش کرکے عدالت کو گمراہ کرنے اور اپنے حق میں فیصلہ کروانے کا الزام ثابت ہونے  پر عدالت میں ان ملزمین کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کردیا گیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملزمین کے نام جگن ناتھ شیٹی ، نتیانند شیٹی ، سکھا نند شیٹی ، پربھاوتی شیٹی اور اتل ہیگڈے ہیں ۔  ان کے خلاف اڈپی سیکنڈ ایڈیشنل جج مہنتیش بھوسگولا کے حکم پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت عدالت کے سررشتہ دار کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ملزمین نے 2015 میں تقریباً 22 ایکڑ زمین میں ناجائز طور پر حصہ پانے کے لئے کچھ لوگوں کو جھوٹے گواہ بنا کر پیش کیا تھا اور نقلی دستاویزات کے ساتھ عدالت میں معاملہ اپنے حق میں کروالیا تھا ۔ بعد میں زمین کے اصل حقداروں کی طرف سے اس کا پردہ فاش کیے جانے کے بعد عدالت میں ملزمین کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ 


Share: